کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند افراد کےلئے سب سے بڑا مسلہ ہمیشہ سے جعلی کنسلٹنٹ یا وکلا کا رہا ہے- ہمارے پاس آنے والے بیشترصارفین کوکس کس بہانے سے اور غلط مشورے دے کر بےدریغ لوٹا گیا ہے اور کتنی مشکلات کا سامنا پڑا ہے جس کا تخمینہ لگانا بھی مشکل ہے- ان میں کچھ کی مثال یہ ہیں:
- جعلی LMIA یا ورک پرمٹ جن کو کئ سویا ہزاروں ڈالرمیں بیچنا
- صارفین کی دستاویزات کو گم یا ضایع کردینا
- صارفین سے “نمائندگی” کے عوض پیسے لے کرغایب ہوجانا یا رابطہ میں نہ رہنا
- جعلی کنسلٹنٹ کاغلط مشورہ دینا یا ایپلیکیشن کے ساتھ غلط معلومات یا دستاویزات جمح کرانا جس کی وجہ سے درخواست دہندہ ہمیشہ کےلئے کینیڈا میں داخلہ ممنوع ہوجانا
- اصلی کنسلٹنٹس کےنام پرجعلی فیس بک اورسوشل میڈیا پروفائل بنا کرصارفین کوگمراہ کرنا
یہ صرف چند مثال ہیں جن کا لوگوں نے سامنا کیا ہے اور جس کے بارے میں ہم بخوبی واقف ہیں-
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کے جعلی امیگریشن کنسلٹنٹ یا نمائندے کوکس طرح آپ خود پہچان سکتے ہیں.
اگر کوئی اپنے آپ کو “مائیگریشن کنسلٹنٹ” (migration consultant) ، “ایجنٹ” (agent) ، “امیگریشن ایجنٹ” ، “ایڈوائزر” (advisor) ، “اسپیشلسٹ” (specialist) ، “کونسلر” counselor یا “امیگریشن پروفیشنل” (immigration professional) کہتا ہے تووہ یقیناً جعلی ہے-
ہرملک کے قانون کے مطابق امیگریشن کنسلٹنٹ کیلئے مختلف اصطلاحات استمعال کی جاتی ہیں- مثال کے طور پر آسٹریلیا میں رجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹ (registered migration agent) کی اصطلاح عام ہے- کینیڈا میں درج بالا اصطلاحات کو نہیں استمعال کیا جاتا ہے- یہ اصطلاحات صرف وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو اپنے آپ کو جائز اور لائسنس یافتہ ظاہر کرتے ہیں تاکہ ایک عام صارف فرق نہ کرسکے-
کینیڈا کے قانون کے مطابق صرف “(Regulated Canadian Immigration Consultant (RCIC” یا “Canadian Immigration Lawyers” اور کیوبک میں “Chambres de Notaires du Quebec” کے ممبران امیگریشن کے سلسلے معاوضہ کےعوض صارفین کی نمائندگی کر سکتے ہیں- کینیڈا کے پرالیگل (Canadian Paralegal) صارفین کو امیگریشن اوررفیوجی بورڈ (Immigration and Refugee Board) کے معاملات میں صارفین کی نمائندگی کرسکتے ہیں لیکن امیگریشن کی ایپلیکیشن کے لئے نمائندگی نہیں کرسکتے-
Regulated Canadian Immigration Consultant یا Canadian Lawyer کے علاوہ کوئی بھی اپنے آپ کو کچھ اور کہے تو وہ یقیناً جعلی ہے- ہم میں سے جن کے پاس امیگریشن کنسلٹنٹ کا لائسنس ہے وہ کافی مشکل اورقیمتی تربیت اورامتحان کے مراحل سے گزرتے ہیں اور RCIC کی سند دکھانے میں فخر محسوس کرتے ہیں-
ایک آسان سرچ سے تصدیق کریں کے کون ICCRC یا Canadian Bar Association کا ممبر ہے اور کون نہیں
ICCRC کی ویب سائٹ پر آپ کسی بھی لائسنس یافتہ امیگریشن کنسلٹنٹ کی تصدیق کرسکتے ہیں- آپ کو صرف ان کا نام، آفس کا پتہ یا رجسٹریشن نمبرچاہیے- آپ یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کے کہیں کوئی کنسلٹنٹ یا وکیل کسی نظم و ضبط کی کارروائی میں ملوث تھا یا نہیں-
کینیڈا میں وکلا اپنے صوبے کے نامزد لاء سوسائٹی کے ممبر ہوتے ہیں، مثلا لاء سوسائٹی آف اونٹاریو (Law Society of Ontario) یا برٹش کولمبیا (British Columbia)-
کسی بھی کنسلٹنٹ یا وکیل کے بارے میں جاننے کے لئے یا لائسنس کی تصدیق کے لئے آپ کوصرف کچھ معلومات درکار ہے- اگر ان کا نام درج بالا ویب سائٹ پرنظرنہیں آییں تو آپ خود سمجھدار ہیں-
اکر کوئی نام نہاد “پروفیشنل” (professional) اپنا لائسنس نمبرنہ بتاے تو یقیناً اس کے پاس لائسنس ہے ہی نہیں-
ایپلیکیشن کی منظوری پر معاوضہ کی ادائیگی کی شرط – یقیناً جعلی ہے
ICCRC کے قوانین کے مطابق کوئی بھی امیگریشن کنسلٹنٹ اپنے معاوضہ کی ادائیگی کسی بھی ایپلیکیشن کے مرحلے کے مکمل ہونے کی بنیاد پرتے نہیں کرسکتے- یعنی یہ نہیں کرسکتے کے ایپلیکیشن کی منظوری ہوجائے پھرمعاوضہ ادا کیا جائے-
تمام امیگریشن کنسلٹنٹ ICCRC Code of Professional Ethics کے پابند ہیں جس کے مطابق مرحلہ وار معاوضہ کی ادائیگی کی سخت ممانعت ہے- کوئی بھی شخص اپنے آپ کوبطور امیگریشن کنسلٹنٹ پیش کرے اوراپنا معاوضہ آپ کی ایپلیکیشن کی کامیابی پروصول کرنے کی شرط پرحامی بھرے تو وہ پھر ICCRC کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، آپ کے ساتھ ایماندارنہیں ہے یا پھرICCRC کا ممبرہی نہیں ہے-
نمائندے سے رابطہ مشکل ہوجانا
ہر امیگریشن کنسلٹنٹ یا نمائندے پرلازم ہے کے نہ صرف وہ آپ کے سوالات کے جواب وقت پردے بلکہ آپ کو ایپلیکیشن کے ہر مرحلے کے بارے میں آگاہ رکھے- آپ کا حق ہے کے آپ اپنے نمائندے سے کنٹریکٹ / معاہدہ کرنےسے پہلے تمام ترمعلومات حاصل کریں جن میں:
- نماندے کا پورا نام،
- آفس کا مکمّل پتہ،
- فون نمبر اور ای میل، اور
- ICCRC یا Law Society کا ممبر یا رجسٹریشن نمبرشامل ہیں-
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی تے کرنا ضروری ہے کے آپ کا نمائندہ آپ کے سوال کا جواب کتنی جلدی دے گا اورکس طرح دے گا یعنی فون یا ای میل پر (24 سے 48 گھنٹے کے درمیان رابطہ ہونا مناسب ہے)- آپ کا نمائندہ اپنے موبائل فون نمبر دینے کا پابند نہیں ہے اور آفس کا نمبردینا مناسب ہے جب تک کے اس نمبر پر رابطہ ممکن ہو-
لیکن آپ کو ہر حال میں پتہ ہونا چاہیے کہ:
- آپ کا نمائندہ کون ہے،
- کس طرح رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور
- ایپلیکیشن کا پراسیس کیا ہوگا-
معاوضہ یا اس کی ادائیگی کا طریقہ معاہدے میں واضح نہ ہونا
امیگریشن کنسلٹنٹ (RCIC) اور وکلا پرلازم ہے کے وہ کوئ بھی کام شروع کرنے سے پہلے صارف کے ساتھ معاہدہ پردستخط کریں- اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کے صارف کو معاہدہ کے ہرشق کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے اورحامی بھرنے پرنمائندے اورصارف کے دستخط کیے جاییں-
ہرمعاہدہ پردرج ذیل کا لکھا ہونا لازمی ہے:
- نمائندے کا مکمّل نام، کمپنی کا نام اورپتہ
- دی جانے والی سروس کی فہرست
- ہرسروس کے عیوض تے شدہ معاوضہ
- معاوضہ کی ادائیگی کی ترتیب اورتفصیل
- نماندے سے تنازعہ کی صورت میں لاہےعمل
- نمائندے کے بارے میں شکایات کے لئے ICCRC یا Law Society سے رابطے کا طریقہ
تمام پروفیشنل امیگریشن کنسلٹنٹ یا وکیل پرلازم ہے کے آپکی نمائندگی کرنےسے پہلے وہ ان معاہدوں (جن کوRetainer Agreement کہتے ہیں) پردستخط کریں- اکر کوئی کنسلٹنٹ یا وکیل آپ سے معاہدہ نہیں کرتا تو عین ممکن ہے کے وہ یا تولائسنس یافتہ نہیں ہے یا پھرICCRC کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے-
—
یہ کچھ طریقے ہیں جس کے ذریے آپ لائسنس یافتہ اور جعلی امیگریشن نمائندوں کی باآسانی شناخت کرسکتےہیں- جس کا مطلب ہے کہ:
- ان کے پاس امیگریشن ایپلیکیشن پرکام کرنے کی مکمل تربیت نہیں ہے اور مہارت نہیں رکھتے
- اگرآپ کے ادا کیا ہوا معاوضہ واپس نہ کرے یا آپ کے کیس کوخراب کردے اور آپ کے پاس رجوع کرنے کا کوئی طریقہ نہ ہو
اگرآپ کو کسی بھی امیگریشن کنسلٹنٹ یا وکیل کے بارے میں شق ہے کہ وہ جعلی ہے توآپ ان کے بارے میں Royal Canadian Mounted Police کے ادارہ Canadian Anti-Fraud Centre کے نمبر8501-495-888-1 پر شکایات درج کر سکتے ہیں- یہ ادارہ امیگریشن فراڈ سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں جتنا کے ہم کرتے ہیں-
Translate ED پیش کرتے ہیں انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی ترجمہ سروس- چاہے آپ کے دستاویزات عام ،کاروباری یا امیگریشن سے مطلق ہوں، ویب سائٹ یا موبائل ایپ- آپ کے سامعین کو مددنظر رکتھے ہوے تمام ترجمہ بات چیت یا رسمی انداز میں کیا جاتا ہے- مزید تفصیلات کے لئے [email protected] ای میل کی جئے-
Please feel free to contact Muhammad at [email protected] for translations between English and Urdu.